Uncategorized

کوروناوائرس کاخطرہ: خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

پشاور: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخواہ حکومت نے جزوی لاک ڈاوَن کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئےصوبہ بھر میں حمام اور بیوٹی پارلرز پندرہ روز کیلئے بند کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بڑی مارکیٹس صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں 15 دنوں کے لیے بند کر دی، سرکاری دفاتر می دن 12 بجے چھٹی ہوگی، میڈیکل سٹور، کریانے اور راشن کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی ہونگی، سرکاری اجلاسوں میں صرف 5 افراد شریک ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی کرفیو نہیں لگائیں گے، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں گھومنے پھرنے کیلئے نہیں دیں بلکہ محدود رہنے کیلئے دیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ ریلیف خیبر پختونحواہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری دفاتر میں عوام اور سائلین کے داخلہ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بعدازں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے صوبہ میں کورونا وائرس کے مزید تین کیسز سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان، ہنگو اور بونیر سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد حال ہی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آئے تھے۔

وزیر صحت نے کہا کہ نجی ہسپتالوں اور کلینکس کیلئے طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، جن پر دوسرے مرحلے میں عملدرآمد کیا جائے گا، ایمرجنسی صورتحال کیلئے 8 ارب روپے منظور کیے ہیں، پروکیومنٹ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، پرائیویٹ کلینکس کے لیے ایس او پی بنا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button