خبریں

ملاکنڈ، شادی میں ہجوم لگانے پر دلہا گرفتار

خیبرپختونخوا کے علاقہ بٹ خیلہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی بڑی تقریب منعقد کرنے پر لیویز فورس نے دلہا کو گرفتار کرلیا ہے۔

لیویز فورس کے مطابق کرونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس میں ہجوم لگانے پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود شادی دھوم دھام سے ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دلہا شادی کی رات گھر میں نہیں بلکہ حوالات میں گزاریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button