خبریںماحولیات

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تیز اور سرد ہواؤں نے ہزاروں ابابیلوں کی جان لے لی

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چلنے والی غیر معمولی تیز اور سرد طوفانی ہواؤں نے سالانہ ہجرت کرنے والی ہزاروں ابابیلوں اور دیگر پرندوں کی جان لے لی ہے۔

سالانہ ہزاروں پرندے افریقا سے یورپ اور دنیا کے دوسرے ممالک ہجرت کرتے ہیں لیکن اس سال افریقا سے یورپ آنے والے ہزاروں ابابیل اور دیگر پرندے منزل مقصود پر نہ پہنچ سکے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں افریقا سے یورپ روایتی ہجرت کرنے والے ہزاروں ابابیل اور دیگر پرندے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں، گھروں کی بالکونیوں اور جھیل کے پاس مردہ پائے گئے ہیں۔

یونانی وائلڈ لائف پروٹیکشن گروپ کے مطابق کئی دنوں سے سرد موسم اور طوفانی ہواؤں سے شمال اور بحیرہ ایجیئن کے اطراف ہزاروں پرندے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

یونانی یونیورسٹی کے شعبہ جنگلات و قدرتی ماحول کے ماہرین کے مطابق ابابیل افریقا سے اپنا سفر مارچ میں شروع کرتے ہیں لیکن موسم کی سختیوں کے باعث اکثر پرندے ایتھنز تک پہنچ کر تھک ہار گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button