انسانی حقوقخبریں

لڑکیوں سے تعلقات: بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

نوشہرہ: غیر خواتین کے ساتھ مبینہ تعلقات کی بنیاد پر ضلع نوشہرہ کے علاقے امانکوٹ میں خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل مقتول کی زوجہ نے پبی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ رات کے وقت نامعلوم شخص نے اُس کے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

رپورٹ درج کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے ڈی ایس پی پبی طیب جان کی سربراہی میں اور ایس ایچ او پبی زرداد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر اصل ملزم/ملزمان کی گرفتاری اور حقائق معلوم کرنے کا ٹاسک حوالے کیا۔

بظاہرتو یہ ڈکیتی یا چوری کے دوران کیا گیا قتل لگ رہاتھا تاہم تفتیشی ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو اندازہ ہوا کہ یہ چوری یا ڈکیتی کی غرض سے کیا گیا قتل نہیں۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ قاتل مقتول کی اپنی بیوی نکلی جس کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیئے۔

ملزمہ نے بتایا کہ مجھے شک تھا کہ میرے شوہر کے دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات تھے جو میں برداشت نہیں کر سکتی لہذا موقع پاتے ہی میں نے اُس کا کام تمام کر دیا، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button