خبریں

میاں افتخارحسین کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اے این پی اسلام آباد

اسلام آباد.عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات مسعود باچا نے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی دھمکیاں افسوسناک ہے،عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،میاں افتخارحسین نے ہمیشہ اس قوم، ملک اور اداروں کیلئے قربانیاں دی ہیں۔بحیثیت صوبائی وزیر وہ اس ملک کے تمام اداروں کے ساتھ کھڑے رہے۔اس ملک و قوم کو بچانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکلوتے بیٹے کی قربانی دی۔

مسعود باچا کا مزید کہنا تھا کہ تعجب اور باعث افسوس امر یہ ہے کہ وہ آج حکومت میں نہیں لیکن انہیں پھر بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔آج پاکستان کو میاں افتخارحسین جیسے لوگوں کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اس صوبے اور ملک کا روشن اور مثبت چہرہ ہے۔ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، سیاسی اور جمہوری فرد کو دھمکیاں ملنا ملکی مفاد میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اس ملک کی جمہوریت کیلئے قربانیاں دی۔رہنمائوں سے لے کر کارکن تک سینکڑوں جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔سوات میں پاکستان کا جھنڈا اتارا گیا تھا ، انہی قربانیوں کے بدولت وہاں ریاستی رٹ قائم کی گئی۔ریاست کو اس قسم کی دھمکیوں کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی میاں افتخار حسین کو دھمکیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں نیر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرامد نہ ہونے سے کالعدم دہشتگرد تنظیمیں آزاد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں افتخار کو دھمکیاں دینے والوں کا سراغ لگاقرار واقعی سزا دی جائے،میاں افتخار حسین عوامی جمہوری سیاست کا مثبت چہرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن کی خاطر اپنے بیٹے کی قربانی دینے والی شخصیت کو دھمکیاں شرمناک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button