خبریں

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بھیس بدل کے ڈی سی آفس کا دورہ، اہلکار رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  پیر کے روز  بھیس بدل کر ڈپٹی کمشنر پشاور کا دورہ کیا ۔ اس موقع انہوں نے  آفس میں   قائم  لائسنس برانچ  کے کلرک سمیت دیگر عملے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محمود خان نے بھیس بدل کر ڈپٹی کمشنر پشاور آفس کا اچانک دورہ کیا اور عام شہریوں میں کھڑے ہو کر سرکاری أمور کا  جائزہ لیتے رہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے موقع پر رشوت لینے والے دو اہلکار کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہوکہ غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ خود عوام کے درمیان جاکر جائزہ لیتا رہونگا، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button