کھیل و تفریح

حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان کی متعدد سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا چاہتی ہیں۔

ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

اب حریم شاہ کی حالیہ ٹوئٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ویڈیو بنانےکی بھی خواہش ظاہر کی۔

حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟’۔

Back to top button