ماحولیات

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران 11 افراد جانبحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا میں حالیہ شروع ہونے والے بارشوں کے  سلسلے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، کئی مکانات گر گئے، مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں تغیانی اور سڑکیں بند ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 10 اور صوبہ پنجاب میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 11 افراد جانبحق ہو گئے۔

خیبرپختونخوا لوئر دیر کے علاقہ خال کے لقمان بانڈہ میں آج صبح بارش کے باعث ایک مکان گر گیا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے انہیں ملبے سے نکالا تاہم ان میں سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ دو روز میں بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 69 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں سوات میں تین، اپر دیر میں دو ، لوئر چترال میں ایک اور لوئر دیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مکانات گرنے کے سب سے زیادہ واقعات لوئر چترال اور اپر دیر میں پیش آئے ہیں۔

ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ پشتونئ میں مکان گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے، جس میں دو افراد (ایک بچہ اور ایک مرد) جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہے۔

ان کے مطابق دوسرا واقعہ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ میادم میں پیش آیا جس میں 6 سالہ ایک بچہ جانبحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا۔

محکمہ موسمیات نے پہلے کہا تھا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 15 اپریل تک جاری رہے گا، تاہم آج محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل 16 اپریل کی رات سے صوبہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ شروع ہو جائے گا، 17 اپریل کو یہ بلوچستان کے تمام صوبے اور 18 اپریل کو پورے ملک کو متاثر کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ خبر کے مطابق 17 سے 19 اپریل تک صوبہ بلوچستان میں زول طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 17 اپریل سے 21 اپریل تک خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے۔

Back to top button