انسانی حقوق
چارسدہ: مدرسہ مہتمم کے بیٹے کی پندرہ سالہ طالبہ سے زیادتی
چارسدہ: خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مدرسے کے مہتمم کے بیٹے کی جانب سے مبینہ طور پر 15 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ضلع چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری میں درج مقدمے کے مطابق متاثرہ طالبہ مدرسے میں مقیم تھی اور دوسرے درجے کی علوم حاصل کررہی ہے۔
طالبہ کے مطابق مدرسہ کے مہتمم کے بیٹے نے زبردستی بالائی منزل کے کمرے میں کپڑے سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا، چیخنے چلانے پر طالبہ کی ساتھی اور بہن کمرے میں آنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم خوف کے باعث متاثرہ طالبہ نے کسی سے واقعہ کا ذکر نہیں کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کی بہن نے گھر والوں کو واقعہ کے بارے میں بتایا جس کے بعدوالدین نے تھانی سرڈھیری میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کی۔
سرڈھیری پولیس نے مقدمہ درج کرکے مہتمم کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئیے ہیں۔