معلومات تک رسائی

کے پی انفارمیشن کمیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے درمیان  مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پشاور: سرکاری امور اور اداروں کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے خیبر پختونخواہ انفارمیشن کمیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان  مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

  مفاہمت کی یاداشت پر خیبر پختونخواہ انفارمیشن کمیشن کی چیف کمشنر مسز فرح حامد خان اور ٹرانپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیٖف ایگزیکٹیو کاشف علی شیخ نے دستخط کئے۔

 اس موقع پر انفارمیشن کمیشن کے سنئیر آفیسرز بھی موجود تھے۔  معاہدے کے تحت صوبے کے عوام کو معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق آگاہی جبکہ اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کو معلومات کی بروقت فراہمی سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔

دونوں اداروں کے سربراہان نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ صوبے کے سرکاری امور کی شفاف انجام دہی میں شہریوں کے کردار کو فروغ دینے میں مفید ثابت ہوگا۔

  معاہدے کے تقریب کے موقع پر دونوں اداروں کے درمیان دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوا۔ جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کاشف علی شیخ نے انفارمیشن کمیشن کی چیف کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کو شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔

Back to top button