انسانی حقوقخبریں

ایک سال میں بھارت میں 49 صحافی قتل، ترکی میں سب سے ذیادہ صحافی قید، رپورٹ

عالمی یوم صحافت کے موقع پر انٹرنیشنل پریس انسٹیٹویٹ کی جاری کردہ رپورٹ گزشتہ 12 ماہ کے دوران بھارت میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں 43 صحافیوں کو ان کے کام اور 3 کو مسلح تنازع کی کوریج کے دوران مارا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران بھارت میں آزادی صحافت کی سب سے زیادہ 84 خلاف ورزیاں رکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک سال میں افغانستان میں 7 صحافی مارےگئےجو ٹارگٹ کلنگ کی سب سے بڑی تعداد تھی جبکہ ترکی میں سب سے ذیادہ صحافی قید ہیں۔ اسی طرح میکسیکو میں منشیات کے کارٹلز اور منظم جرائم پررپورٹس کےسبب6 صحافیوں کاقتل ہوا ہے۔

آئی پی آئی کے مطابق ‏دنیا بھر میں صحافیوں کے قاتلوں کو استثنا ملنا معمول کی بات ہے اور ‏صحافی کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کو کبھی انصاف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے ادارے فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20-2019 میں صحافیوں پر حملے اور دیگر حقوق کی پامالیوں کے 91 واقعات کے مقابلے میں مئی 2020 سے اپریل 2021 کے درمیان 148 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے۔

 فریڈم نیٹ ورک کے اعداد و شمار کے مطابق 21-2020  میں 148 کیسز میں سے 51 کیسز (34 فیصد) اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ صحافیوں کے لیے دوسرے نمبر پر خطرناک صوبہ رہا جہاں 26 فیصد یعنی 38 واقعات، پنجاب میں 29، خیبر پختونخوا میں 13، پاکستان کے زیر انتطام کمشیر میں نو، بلوچستان میں آٹھ جبکہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

Back to top button