کراچی: سندھ انفارمیشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کردی گئی
کراچی: سندھ انفارمیشن کمیشن کے لئے چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنر زکی تقرری کر دی گئی ہے۔ "دی رپورٹرز” کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نصرت حسین کو سندھ انفارمیشن کمیشن کا چیف انفارمیشن کمشنر جبکہ صائمہ آغا اور شاہد جتوئی کو انفارمیشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
چیف انفارمیشن کمشنر اور کمشنرز کی مدت تین سال ہوگی۔
محکمہ اطلاعات نے وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سندھ انفارمیشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
یار رہے کہ سندھ انفارمیشن کمیشن 30 مئی 2021 سے انفارمیشن کمشنرز کی تقرری نہ ہونے کے باعث غیرفعال تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو صوبائی محکموں سے معلومات کے حصول میں درشواری کا سامنا تھا۔
سندھ ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے تحت قائم کردہ کمیشن کی ذمہ داریوں میں معلومات کے حصول سے متعلق شہریوں کی شکایات کا ازالہ، قانون کے حوالے سے آگاہی پھیلانا،نامزد کردہ سرکاری افسران کی ٹریننگ کرنا و دیگر شامل ہیں۔