خبریں

پی آئی سی تحت فیک نیوز کو پہچاننے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا

کراچی، وزارت اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے پروجیکٹ پاکستان انفارمیشن سینٹر (پی آئی سی) کے تحت فیک نیوز اور ریاست کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈا کو پہچاننے کے ٹولز پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ 9 اور 10 مئی کو کراچی کے نجی ہوٹل میں ہوگی۔

تربیتی ورکشاپ میں کراچی پریس کلب کے ارکان، متعدد ٹی وی چینلز اور اخبارات سے وابستہ صحافی اور میڈیا اسٹڈیز کے طلبہ شرکت کریں گے۔

دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں سینیئر ٹرینر، ڈائریکٹر نیوز آج نیوز اور سابق سی ای جے ڈائریکٹر کمال صدیقی لیڈ ٹرینر کی خدمات سر انجام دیں گے جب کہ کراچی پریس کلب (کے پی سی) کے سیکریٹری جنرل شعیب احمد سمیت دیگر اہم شخصیات بطور گیسٹ اسپیکر ورکشاپ کے شرکا کو فیک نیوز اور ریاست کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کو پہچاننے کے لیے ٹولز استعمال کرنے سے متعلق آگاہی دیں گے۔

ورکشاپ کے دوران شرکا کو فیک نیوز کو پہچاننے کےلیے جدید ٹولز سکھائے جائیں گے جب کہ انہیں ریاست کے خلاف عالمی یا ملکی سطح پر ہونے والے پروپیگنڈے کو بھی سمجھنے کی تربیت دی جائے گی۔

ورکشاپ کے دوسرے روز ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پبلک ریلیشن (پی آر) ارم تنویر ٹرینر، گیسٹ اسپیکرز اور تربیت حاصل کرنے والے صحافیوں اور طلبہ کو سرٹیفکیٹس فراہم کریں گی۔

تربیتی ورکشاپ کو دونوں دن آن لائن بھی دکھایا گیا جس سے طلبہ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور صحافیوں نے فائدہ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان انفارمیشن سینٹر اب تک ملک بھر میں 10 ہزار سے  زائد صحافیوں، طلبہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تربیت فراہم کر چکا ہے جب کہ اس سال بھی سینٹر مزید 2 ہزار صحافیوں اور طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستان انفارمیشن سینٹر چاروں صوبوں، گللگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں صحافیوں کو تربیت فراہم کرتا ہے۔

Back to top button