انسانی حقوق

راولپنڈی : وویمن پولیس اسٹیشن میں لڑکی سے نارواسلوک، ایس ایچ او معطل

سٹی پولیس آفیسر شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی میں لڑکی سے نارواسلوک کی شکایات سامنے آنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ وویمن کو معطل کردیا ہے۔

پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سول لائنز کو معاملے کی  ایس ڈی پی اوسول لائنز کو معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی پی او شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ  الزامات درست ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی اور  کسی سے ناروا سلوک اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق اغوا کیس میں برآمد ہونے والی مغویہ پر تھانہ وویمن راولپنڈی کے عملے کی جانب سے ناروا سلوک کی شکایات سامنے آئیں تھیں، ذرائع کے مطابق وویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ اور عملے نے سترہ سالہ لڑکی سے زبردستی پورے تھانے کی صفائی کروائی اور فرش دھولوائے تھے۔ جس کے باعث لڑکی بے ہوش ہوگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وویمن پولیس اسٹیشن کی ایک سپاہی نے لڑکی کی والدہ سے بیٹی سے ملاقات کرانے کے عوض روشوت بھی وصول کی تھی۔ اس سے قبل بھی وویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین کے ساتھ غیر مہذب رویئے اور مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آچکی ہیں۔

Back to top button