حالات حاضرہ

ارطغرل غازی کی دھن کے تخلیق کار انتقال کرگئے

استنبول: ترک ڈرامہ سیریل اطغرل غازی کی دھن کو ترتیب دینے والے موسیقار ایلپے گولتیکن 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” کی مسحور کن دھن تیار کرنے والے موسیقار یلپے گولتیکن 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے انتقال کی خبر ڈرامہ درلش اطغرل کے پروڈیوسرمحمد بوزداغ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پردی۔

ارطغرل غازی میں 18 دھنیں استعمال کی گئی جنہیں دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

Back to top button