خبریں

شاندار نتائج پر والدین کا اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز آئی فورٹین پرنسپل سے اظہار تشکر

اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز آئی فورٹین کا اعزاز، میٹرک کے سالانہ نتائج 85 فیصد رہا، والدین کا سکول پرنسپل سے اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق اپنی روایات کو براقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز آئی فورٹین کے طلبا نے رواں سال بھی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی،

حالیہ میٹرک کے نتائج میں سکول کا مجموعی رزلٹ 85 فیصد رہا اور جی پی اے کا تناسب 3.12 رہا۔ مذکورہ سکول میں زیرتعلیم طلبا کے والدین نے شاندار نتائج پر اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز آئی فورٹین کے پرنسپل کفایت اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منظم حکمت عملی اور پورا سال بھرپور محنت سے طلبا نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کا سہرا پرنسپل کفایت اللہ کی زیرسرپرستی خدمات سرانجامد دینے والے تمام اساتذہ کو جاتا ہے۔

سکول کے نتائج میں طالب علم حامد خٹک نے 1013 نمبر لیکر پہلی، وقار اقبال نے 991 نمبر لیکر دوسری جبکہ عبداللہ نے 974 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Back to top button