خبریں

پٹرول اور ڈیزل 35 روپے مہنگا، عمران خان کی حکومت پر تنقید

حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقےکو کچل ڈالاہے، عمران خان

 

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔جبکہ  مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ان کی قیمتوں کا اطلاق آج دن گیارہ بجے سے کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ایک ریکارڈڈ ویڈیو میں کہا کہ ایسا پہلی بار دیکھا گیا کہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اچانک صبح کے اوقات میں کیا گیا، عام طور پر قیمتوں میں اضافے کا رات کے اوقات کیا جاتا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر ہوگی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں اور معمول کے حالات میں کوئی وجہ نہیں تھ کہ قلت ہوتی، میڈیا کی قیاس آرائیوں میں کہا گیا کہ 80 روپے تک اضافہ متوقع ہے، اس صورتحال کے باعث فوری طور پر قیمتوں کا اعلان اور اطلاق کیا گیا اور بد قسمتی سے انہیں اس کا فائدہ ہوگیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے پر تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے حکومت  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور 33روپےکی کمی کے ساتھ ڈالرکو 262.6 روپے پر پہنچا کر عوام اور تنخواہ دار طبقےکو کچل ڈالاہے۔

پاکستان تحریک انصاف  کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان. ہیں، اللہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے۔

 

Back to top button