معلومات تک رسائی

وزارت خارجہ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار

معلومات کے حصول کے لئے اسٹام پیر پر بیان حلفی اور فیس جمع کرانا لازمی قرار

اسلام آباد۔ وزارت خارجہ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار، معلومات کے حصول کے لئے اسٹام پیر پر بیان حلفی اور فیس جمع کرانا لازمی قرار، تفصیلات کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم کے باوجود وزارت خارجہ کمیشن کے حکم کے باوجود وزارت خارجہ معلومات کا رسائی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر معلومات کے حصول کے لئے طریقہ کار طے کیا ہے جس کے مطابق معلومات کے حصول کے لئے شہریوں کو اسٹام پیپر پربیان حلفی اور فیس جمع کرانے کے بعد معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے صحافی سعدیہ مظہر نے وزارت خارجہ سے پوچھا کہ معلومات تک رسائی کا یہ طریقہ کار کس کی ہدایت پر تیار کیا گیا اور جس میٹنگ میں اس طریقہ کار کو طے کیا گیا اس میٹنگ کے منٹس دیئے جائیں۔ جس کے جواب میں وزارت خارجہ نے صحافی سعدیہ مظہر کو خط لکھ کر اسٹام پیپرز پر بیان حلفی اور فیس جمع کرانے کی ہدایت کی۔
وزیرات خارجہ نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ یہ طریقہ کار کس کی ہدایت پر تیار کیا گیا، واضح رہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن وزرات خارجہ کے اس طریقہ کار کو معلومات تک رسائی کے قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر اپنی ویب سائٹ سے ہٹانے کا حکم جاری کر چکا ہے اس کے باوجود وزرات خارجہ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل درآمد کرنے کے کیبجائے شہریوں کو اسٹام پیپرز اور فیس جمع کرانے کی ہدایت کر رہا ہے۔
صحافی سعدیہ مظہر نے اس حوالے سے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر کردی ہے جس کی سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔
Back to top button