خبریں

سوات ٹریفک حادثے میں سات افراد جانبحق، پانچ زخمی

خيبر پختونخوا کے خوبصورت سیاحتی علاقے سوات میں ہائی ایس گاڑی گہرے کھائی میں گرنے کیوجہ سے کم سے کم 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 سوات اور پولیس نے واقعے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کے مطابق واقعہ رات کو تقریباً 8 بجے مالم جبہ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری 6 لاشوں اور 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی تمام زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا جس میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مالم جبہ پولیس کے مطابق ہائی ایس گاڑی مالم جبہ سے منگورہ آ رہی تھی اور گاڑی میں 12 افراد سوار تھے جو کہ ڈرائیور کی تیزرفتاری، غفلت اور گاڑی بے قابو ہونے کیوجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے اور گاڑی کافی اونچائی سے دور گہری کھائی میں گر گئی ہے اور مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

خیبر پختونخوا کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں اس طرح کے ٹریفک حادثات اکثر رونما ہوتے ہے تین دن پہلے سوات سے ملحقہ ضلع شانگلہ میں اسی طرح کا ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، پھوٹوہار چیپ تیز رفتاری کیوجہ سے بے قابو ہوا تھا اور گہری کھائی میں گرا تھا جس کیوجہ سے اس واقعے میں 3 بچوں اور 4 خواتین سمیت 8 افراد جانبحق ہو گئے تھیں۔

Back to top button