صحافیوں کو معلومات تک رسائی کی درخواستیں دینا اپنا معمول بنانا چاہئے
پاکستان پریس فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری اویس اسلم علی نے سی پی ڈی آئی کے زیراہتمام منعقدہ آر ٹی آئی کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی کے قوانین اہمیت کے برعکس ان قوانین کو استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ اس حوالے سے شہریوں اور بالخصوص صحافیوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحتیں بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو معلومات تک رسائی کے قوانین کے حوالے سے اپنے رویئہ تبدیل کرنا چاہئے۔ پاکستان پریس فاونڈیشن نے تحقیقاتی صحافت کے اپنی فیلوشپ میں معلومات تک رسائی کی درخواستیں دینے کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ صحافیوں میں آر ٹی آئی کے رجحان کو بڑھایا جاسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو معلومات تک رسائی کے قوانین کے تحت درخواست دینے اپنا معمول بنانا چاہئے، جو صحافی باقاعدگی سے ان قوانین کو استعمال کرتے ہیں انہیں سرکاری محکموں سے معلومات بھی ملتی ہیں۔