ماحولیات

باجوڑ میں محکمہ زراعت(توسیع) کا زیتون کے افادیت و اہمیت بارے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ضلع باجوڑ میں محکمہ زراعت (توسیع )باجوڑ کے طرف سے سول کالونی جرگہ ہال میں لوگوں میں زیتون کے افادیت و اہمیت اجاگر کر نے کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 40باجوڑ حاجی گل داد خان، ڈائریکٹر زراعت (توسیع ضم شدہ اضلاع فضل وہاب، باجوڑ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور فنانس جمال الدین، سہیل اور اے سی خار، ضلعی رازعت(توسیع) آفیسر ضیاء لااسلام داوڑ،اسسٹنٹ زراعت آفیسر سبحان الدین اور دیگر سرکاری حکام سمیت باجو ڑ کے سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ سے اپنے ابتدائی خطاب میں ضلعی آفیسر زراعت (توسیع) ضیاء لا اسلام داوڑ نے کہا کہ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ باجوڑ کے لوگوں میں زیتون کے پودہ جات کے بارے میں آگاہی و شعور پیدا کیا جائے۔ اور اس کے افادیت اور اہمیت کے بارے میں اپ کو پتہ چلے۔کیونکہ زیتون کا ذکر اللہ تعالی نے قرآن مجید میں کیا ہے جس سے اس کی اہمیت کا پتہ با آسانی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں کہ للہ نے باجوڑ پر خصوصی احسان کیا ہے کہ باجوڑ کی آب و ہوا اس کے لئے بہت موزوں بنایا ہے اور باجوڑ میں ایک کروڑ گیارہ لاکھ صرف جنگلی زیتون موجود ہے جس کے پوند کاری کا کا م محکمہ زراعت(توسیع) کے طرف سے ترجیحی بنیادوں پر پچلے سولہ سالوں سے جاری ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت (توسیع) بھی باجوڑ کے لوگوں کو ہر سال زیتون کے باغات لگا رہے ہیں اور رواں سال بھی دوسو ایکڑ رقبے پر زیتون کے باغات لگائینگے۔ انہوں نے کہا کہ زیتون نہ صرف روغن (تیل) بلکہ اس کے پتے بھی کئی بیماریوں کے لئے اکسیر ہے۔زیتون کے طبعی فوائد کے ساتھ ساتھ یہ ایک نقداور پودہ بھی ہے اور اس کے باغات سے چند سالوں میں خوب منافع کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے باجوڑ کے تمام لوگوں اور خصوصا زمینداروں پر زور دیا کہ وہ زیتون کے باغات لگائے اور ساتھ ساتھ جنگلی زیتون کے تحفظ بھی کریں۔ اور اس کے پوند کاری یا دوسرے مد میں اگر کسی کو کوئی مدد کے ضروت ہو تو وہ محکمہ زراعت باجوڑ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہے اس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ ایم این اے حاجی گل داد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہ صرف دوسرے جنگلات کے ترقی اور اس کے رقبہ بڑھانے پر توجہ دی ہے بلکہ زیتون کے لئے خصوصی پروگرام شروع کی ہے اور اس میں مزید اضافہ کریگی۔ کیونکہ زیتون سے باآسانی کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے باجوڑ کے عوام پر زور دیا کہ حکومت تو اپنی کوششیں کر رہی ہے لیکن اس سلسلے میں اپ کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے اس لئے یہ پیغام گھر گھر تک پہنچائیں کہ زیتون لگاؤ، بیماریاں بگاؤ۔

Back to top button