خبریں

ریسکیو 1122 سوات نے مارچ میں 631 واقعات میں خدمات سرانجام دیں

ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 631 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی

شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 517 ہیں۔ اس کے علاوہ 76 ٹریفک حادثات ، 12 آتشزدگیاں، 08 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات, 02 پانی میں ڈوبنے، 03چھت گرنے اور 13 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔

ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 694 افراد کو بچایا جن میں 607 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 87 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 10 افراد موقع پر ہی مختلف حادثوں میں جانبحق ہو گئے تھے۔

ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس نے مارچ کے مہینے میں 232 تک مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا، جن میں 219 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 13 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔

حسب معمول ریسکیو 1122 سوات کا کنٹرول روم مارچ کے مہینے میں بھی شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 23928 کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 12860 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔

خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس میں بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند حاضر خدمت ہیں۔

Back to top button