خبریں

ملک ریاض کی بیٹیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان کے گھر پر توڑ پھوڑ، تشدد اور ہراسانی کے مقدمے میں نامزد پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیوں نے لاہور نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چوہدری فرخ حسین نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض مقدمے میں نامزد تینیوں خواتین امبر ملک ، پشمینہ ملک اور آمنہ عثمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس سے واقعے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

اپنے وکیل طاہر نصراللہ  ضمانت کے لئے پیش کی گئی درخواست میں تینوں خواتین کا موقف تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ حقائق کے بر عکس درج کیا گیا ہے اور اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا

مقدمے کے اندراج کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ان پر صلح کے لئے دباو ڈالا جارہا ہے۔ عظمیٰ خان صلح کرنے اور ملک چھوڑ کر جانے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  اور انکی بہن کی جان کو شدید خطرہ ہے، میں پاکستان میں ہی ہوں، صلح نہیں کی ہے۔

Back to top button