وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفیٰ
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی طرف سے پیش ہونے کی وجہ سے فروغ نسیم نے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن قلب حسن نے کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بطور وکیل پیش ہونے پر شدید تعجب ہے، وزارت سے مستعفی ہوئے بغیر فروغ نسیم کسی عدالت میں بطور وکیل پیش نہیں ہو سکتے۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن قلب حسن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد قواعد کے مطابق فروغ نسیم کا لائسنس معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم کی عدلیہ اور وکلا برادری کو تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔