خبریں
بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سفاکانہ کاروایوں سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ان انسانیت سوز مظالم سے کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا ، کشمیریوں نے پچھلی سات دہایوں سے بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا ہے ، علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بہادر کشمیری اپنے حق خوداردیت کے مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، عالمی برادری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔