خبریںکورونا

افواہوں کے سبب لوگ کورونا ٹیسٹ کرانے سے ڈرتے ہیں، صدر پیرامیڈکس ایسوسی ایشن

ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن صدر محمد یونس جنھوں نے ضلع ملاکنڈ میں تقریباً سب سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے اکھٹے کئے، وہ کہتے ہے کہ غلط معلومات اور افواہوں کے باعث عوام کورونا ٹیسٹ نہیں کراتے۔ ٹیسٹ صرف ان لوگ کے ہورہے ہیں جو ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ آتے ہیں یا کسی رشتدار میں وائرس کی تصدیق کی وجہ سے ٹیسٹ کیلئے آتے ہیں باقی لوگ علامات ظاہر ہونے کے باجود  ٹیسٹ کرنے سے انکار ہے جو معاشرے میں وائرس پہلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے نمونے اکھٹے کرنے والی ٹیم انرجیٹک اور بہادر ہے جو بغیر خوف کے ہر جگہ نمونے لینے کیلئے تیار ہیں۔

کیا ڈی ایچ کیو میں سامان کی کمی ہے؟ اس سوال کے جواب میں یونس کا کہنا تھا کہ شروع میں سامان کی کمی تھی لیکن اب وہ مسلہ ختم ہوگیا ہے۔اب حفاظتی سامان بہت ہیں۔شروع کے دنوں میں ٹیسٹ  50 سے زیادہ تھے لیکن اب 20 تک محدود؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ ٹیسٹ سے انکاری ہے ہسپتال نے کسی کو “نہ” نہیں کیا۔ہمارے پاس اگر 100 لوگ بھی آئینگے تو ٹیسٹ کے بغیر جانے نہیں دینگے۔

ڈی سی ملاکنڈ کے دفتر سے جاری کردہ معلومات کے مطابق کل 1727 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 541 پازٹیو جبکہ 243 کے رزلٹ باقی ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق 31 فیصد کوگوں کے ٹیسٹ پازٹیو آرہے ہیں۔جنس کے حساب سے 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین شامل ہیں۔

Back to top button