خبریں
پی ٹی آئی میڈیا سیل کے افراد وفاقی وزارت اطلاعات میں تعینات
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میڈیا سیل کے 6 افراد کو وفاقی وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ان 6 افراد کی تعیناتی ایم پی ٹو اور تھری اسکیل میں ہوگی اور انہیں بغیرکسی مقابلےکا امتحان دیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھاری تنخواہوں پر رکھا گیا ہے۔
عمران غزالی ایم پی ٹو تعینات کیے گئے ہیں اور ان کا عہدہ گریڈ21 کے مساوی ہوگا جب کہ ایم پی تھری میں تعینات ہونے والوں میں عثمان بن ظہیر، مزمل حسن، شہبازخان، نعیم احمد یاسین اور سعیدہ دھنک ہاشمی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل چلا رہے تھے اور ان تمام افراد نے عام انتخابات 2013ء اور 2018ء میں پی ٹی آئی کا بیانیہ سوشل میڈیا پرپیش کیا۔