ماحولیات

ٹڈی دل نے صحرا سے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا

ٹڈی دل نے ضلع راجن پور تحصیل روجھان کے صحرائی علاقوں سے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔ چییئرمین آل پاکستان کسان فاونڈیشن محمود الحق بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گندم کی فصل پر ٹڈی دل کو دیکھا جاسکتا ہے، ہارویسٹر کے ذریعے کاشت کی گئی گندم کے دانوں میں ٹڈی دل کو مکس پایا گیا، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر ٹڈی دل کی تلفی مہم کو مربوط منظم اور وسیع کرے، ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل اگر تھوڑی سی مزید بڑی ہوگئی اور اس کے مکمل پر نکل آئے تو وہ پرواز کرکے تیزی سے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

 

Back to top button