خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن نے نئے لوگو کی رونمائی کر دی
پشاور: خیبر پختونخواہ انفارمیشن کمیشن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن میں لوگو کے مقابلوں میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔
خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن نے پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے طلباء کے درمیان لوگو ڈیزائن کا مقابلہ منعقد کیا۔
انفارمیشن کمیشن کے دو، اور فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے دو جیوری ممبران کو طلبہ نے 30 ڈیزائن تیار کر کے پیش کیے۔
تمام لوگو کی نقاب کشائی فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں کی گئی جس کے بعد رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، چیف کمشنر خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن، مسز فرح حامد خان نے کہا کہ کے خیبر پختونخواہ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون نافذ ہونے کے نویں سال میں ہے، اس دورانیہ میں کمیشن نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جن سے عوام کو فائدہ پہنچا۔ خیبر پختونخواہ انفارمیشن کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے، لوگو سرکاری محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ خط و کتابت کے لیے مثالی ہے۔
مسز فرح نے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی انتظامیہ کو عوامی ریکارڈ کی مناسب انڈیکسیشن اور آر ٹی آئی ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت معلومات کے پرو ایکٹو افشاء کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ شہریوں کو ڈیٹا کی فراہمی میں آسانی ہو۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی، ڈین فیکلٹی آف آرٹ اینڈ ہیومینٹیز یونیورسٹی آف پشاور اور چیئرپرسن مسز۔ فریدہ رشید نے آر ٹی آئی قانون کے فوائد کے بارے میں عوام تک پہنچانے میں آر ٹی آئی کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔
یونیورسٹی آف پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ نے لوگو کے تقریباً 30 ڈیزائن تیار کیے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمیشن کی طرف سے بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے طلباء کو نقد انعامات دیےگئے۔