خبریںکورونا

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق

ملک بھر سے آج (جمعرات) کورونا وائرس کے مزید 230 کیسز مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مجموعی کیسز 4437 ہوگئی ہے جبکہ مزید تین افراد کی ہلاکت سے ملک بھر میں اس عالمی وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 64 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 17 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 230 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

آج سندھ سے 92 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 80کیسز، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 5 کیسز  ، بلوچستان ایک کیس جب کہ اسلام آباد میں 19 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Back to top button