خبریں

ڈرائیور و کنڈیکٹر کی چلتی بس میں ہاتھا پائی، بس الٹنے سے3 افراد جاں بحق

مردان میں چلتی بس کے دوران ڈرائیور و کنڈیکٹر کے درمیان ہاتھا پائی سے بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پشاور سے کراچی جانے والی بس میں اس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیورا ور کنڈیکٹر کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

ہاتھا پائی کے دوران ڈرائیور سے بس بے قابو ہوگئی اور حادثےکا شکار ہوکر الٹ گئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، واقعہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ18 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بس کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Back to top button