حالات حاضرہکورونا
ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات، ہلاکتیں 80 ہوگئیں
ملک میں آج بروز ہفتہ کرونا وائرس کے باعث 9 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 ہوگئی ہے ۔ ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جبکہ 187 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4979 تک پہنچ گئ ہے۔
پاکستان میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور پنجاب میں 19 افراد اس وائرس کے سبب جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج بروز ہفتہ سندھ میں 104 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب میں 74 کیسز اور 3 ہلاکتیں، بلوچستان میں 8 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔