خبریں

آج سے مساجد پر لاک ڈاون نہیں ہوگا، مفتی منیب الرحمن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے دیگر علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امام مسجد کا کام کسی کو مسجد سے روکنا نہیں بلکہ مساجد آنے والوں کو نماز پڑھانا ہے لہذا آج سے تمام مساجد پر لاک ڈاون نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاک ڈاون کا مقصد سماجی فاصلوں کو یقینی بنانا ہے تو سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کی کئی مثالیں ہمیں روزانہ مارکیٹوں، پیسے اور راشن تقسیم کرنے والی جگہوں پر ملتی ہیں ایسے میں صرف مساجد کو نشانہ نہ بنایا جائے اس سے نفرت پھیلے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو تمیز سیکھائیں۔ ایک ایس ایچ او نے امام مسجد کو غلیظ گالیاں دیں ہیں جبکہ ایک امام مسجد اب بھی قانون نافد کرنے والے اداوں کی حراست میں ہے۔ اس قسم کے رویئے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button