خبریںکورونا

گومل یونیورسٹی نے کورونا تشخص کی دوسری بڑی لیبارٹری قائم کردی

کورونا کیخلاف جنگ میں پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں گومل یونیورسٹی کا شعبہ گومل سنٹر آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی (جی سی بی بی) نے کورونا کی تشخیص کی دوسری بڑی لیبارٹری مفتی محمود میموریل ہسپتال میں انسٹال کر کے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہاکہ یہ لیبارٹری گومل یونیورسٹی کی طرف سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ اس لیبارٹری کے قیام میں ڈائریکٹر جی سی بی بی ڈاکٹر بدر’اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مزمل ‘ڈاکٹر سعد سلمان اور ان کی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔ مفتی محمود میموریل ہسپتال میں اس لیبارٹری کے لگنے سے روزانہ کی بنیاد پر 200سے زائدکورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔

ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز الیون کور بریگیڈئیر ڈاکٹر سعید افسر ،سٹیشن کمانڈرڈیرہ بریگیڈئیر محمدشمریز خان ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر طاہر ندیم،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اورضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے گومل یونیورسٹی کی طرف سے ملک سے محبت کے جذبہ اورعوام کو سہولت کیلئے اس اقدام کو سراہا اوربھرپور تعاون بھی کیا۔

Back to top button