حالات حاضرہ

فردوس عاشق اعوان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوششیں

وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ سے نکالے جانے کے بعد دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل 24 نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کےلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کررہی ہیں بلاول بھٹو نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔

دریں اثنا ، سابق مشیر اطلاعات کے سندھ کے دورے کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئیں، ان کی خواہش تھی کہ سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر جانے کے دوران سندھ حکومت انہیں پروٹوکول دے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے درگاہ لال شہباز قلندر بند ہونے کے سبب فردوس عاشق اعوان نے اپنا دورہ سندھ مختصر کیا، فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے مہمان خانہ میں ٹھہریں، واپسی پر ملتان کے سرکٹ ہاؤس پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سرکٹ ہاوس میں کمرہ الاٹ کرنے کےلئے عملے پر دباو ڈالا جس پر اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر کو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فردوس عاشق اعوان کے طرزعمل پر برہمی کا اظہار کیا، جبکہ حساس اداروں نے ان کے برتاؤ پر حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی ہے۔

Back to top button