خبریں

مریم نواز بھی ارتغرل غازی جیسی خوبیوں کی مالک ہیں، حنا پرویز بٹ

ترک ڈرامہ ارتغرل غازی گزشتہ چند روز سے پاکستان میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے اور ارتغرل غازی کا ٹرینڈ آج بھی ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی اس ٹرینڈ سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ سے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ارتغرل ڈرامہ دیکھ کر انہیں خیال آیا کہ مریم نواز صاحبہ بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔ اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا۔

 حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ کے بعد ٹوئیٹر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میاں خیل نامی ٹوئیٹر صارف لکھتے ہیں کہ ” میں ن لیگ کا سپورٹر ہوں مگر آپ کی ٹویٹ سے شدید اختلاف ہے مجھے، ارطغرل نے اسلام کی خاطر جنگیں کیں مریم نواز حکمرانی کی خاطر لڑ رہی ہے”۔

Back to top button