خبریں

مردان میں کرونا کا مریض جاں بحق، پاکستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت

مردان میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج کرونا کے مریض کی موت واقع ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کردی۔

مشیر اطلاعات اور کرونا کے لئے صوبائی حکومت کے فوکل پرسن اجمل وزیر نے کہا ہے کہ متاثرہ شخص سعادت خان 9 مارچ کو سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تھا جو کہ منگاہ کا رہائشی تھا۔

سعادت خان کی عمر 50 سال تھی اور ان کے کرونا ٹسٹ کا نتیجہ گزشتہ روز مثبت آیا تھا۔

دوسری جانب ہسپتال زرائع نے بتایا ہے کہ جانبحق ہونے والا شخص ٹی بی کا بھی مریض تھا لیکن ان کی موت کرونا سے ہوئی ہے۔

یاد رہیں کہ پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 289 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔

Back to top button