خبریں

چکوال: قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی، سرکاری زمین واگزار

چکوال: ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس اور ٹی ایم اے نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے وہئے سرکاری اراضی واگزار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی چکوال عبدالستار اور ڈی پی او محمدبن اشرف کی ہدایات پر ٹی ایم اے اور پولیس اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے129 فٹ گلی اور سرکاری زمین پر لگائی گئی ناجائز دیوار مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرلی۔

ڈپٹی کمشنر نے ملک غلام حسین نامی شہری کی درخواست پر ٹی ایم اے کو کاروائی کی ہدایت کی تھی۔ کاروائی پر اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button