حالات حاضرہ

اٹھارویں ترمیم کےمعاملہ پر جے یو آئی کے زیراہتمام  آل پارٹیز کانفرنس شروع

بلوچستان کی محرومیاں اور اٹھارویں ترمیم کے معاملہ پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیراہتمام  آل پارٹیز کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔ اے پی سی آئی جےیوائی کے سب سیکرٹریٹ نائن فور اسلام آباد میں جاری آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کر رہے جبکہ جےیوآئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع، سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ اے پی سی کی میزبانی کر رہے، اے پی سی  میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شریک ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے اتحادی ناراض جماعت کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پی کے میپ سے سینیٹر عثمان کاکڑ، نیشنل پارٹی سے سینیٹر میر شاہی کبیر، سینیٹر محمد مالک سمیت اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہیں۔

Back to top button