انسانی حقوقخبریں

راولپنڈی، بچوں سے ذیادتی کے ملزم کو سزائے موت کا حکم

راولپنڈی ۔ عدالت نے بچوں سے بدفعلی اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں نامزدانٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز عرف علی کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اورمختلف دفعات کے تحت عمر قید سخت اور7سال قیدسخت کے ساتھ مجموعی طور پر 15لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ متاثرہ بچے کو 5لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے جو ملزم کی جائیداد فروخت کر کے ادا کی جائے گی۔

ملزم کی جانب سے جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجموعی طور پر مزید ڈیڑھ سال قید بھگتنا ہو گی عدالت نے مقدمہ کے شریک ملزم خرم طاہر عرف کالو کو7سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی

تھانہ روات پولیس نے گزشتہ سال14نومبر کوکریم خان سکنہ نئی آبادی کھنہ ڈاک کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 363، 377، 337-J،367-A،342،292-A،292-Cاور343کے تحت مقدمہ نمبر694درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ درخواست گزار کا 11سالہ بھتیجا عدیل خان جو بحریہ ٹاؤن میں قہوہ فروخت کرتا تھا اور اڑھائی ماہ سے لاپتہ ہے شبہ ہے کہ اسے بچوں سے بدفعلی کر کے ویڈیو بنانے والے سہیل ایاز نامی شخص نے اغوا کیا ہے

 مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید متاثرہ افراد کے رابطہ کرنے پر پولیس نے ایف آئی آر میں ضمنیوں کااضافہ کیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے مرکزی ملزم 47سالہ سہیل ایاز عرف علی سکنہ عوامی ولاز فیز ii کودفعہ367-Aکے تحت موت کی سزا سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کی موت واقع ہونے تک اسے پھانسی پر لٹکایا جائے اس دفعہ میں عدالت نے ملزم کو3لاکھ روپے جرمانے کی سزابھی سنائی ہے عدالت نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ544-Aکے تحت متاثرہ بچے کو5لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے جو ملزم کی جائیدا د بیچ کر ادا کی جائے گی عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی

 اسی طرح عدالت نے تعزیرات کی پاکستان کی دفعہ 377کے تحت عمر قید سخت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی،دفعہ337Jکے تحت ملزم کو7سال قید سخت،292Cکے تحت 15سال قید سخت اور10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی ملزم کو سنائی گئی قید کی سزاؤں پر فوری عملدرآمد ہو گاعدالت نے مقدمہ کے شریک ملزم42سالہ خرم طاہر عرف کالوسکنہ خیابان سرسید راولپنڈی کوتعزیرات پاکستان کی دفعہ 363کے تحت جرم ثابت ہونے پر7سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی

یاد رہے کہ تھانہ روات کے علاقے میں انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار ملزم سہیل ایاز کے خلاف ابتدا میں 1 بچے کے اغوا جبکہ2بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے بعد ازاں گوجر خان اور روات کے علاقوں سے متعدد ایسے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا تھا جن کے بچوں کو انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ گرفتار ملزم سہیل ایاز نے برطانیہ اور اٹلی میں جیل کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ ہو کر پاکستان واپس آ کر اپنی سفاکیت کا نشانہ بنایا

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ  پی ٹی آئی کی صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے بھی سہیل ایاز کو انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ قرار دے کر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اس کی سرکاری ملازمت کو ختم کر دیاتھا۔

Back to top button