خبریںکورونا

راولپنڈی، ٹریفک پولیس اہلکار بھی کرونا کا شکار

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈن فیصل محمود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔  ٹریفک وارڈن فیصل محمود مہرآباد سیکٹر میں ڈیوٹی کر رہا تھا جس کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال جبکہ اہل خانہ کو گھر میں کوآرنٹین کر دیا گیا ہے،

ٹریفک وارڈن سے رابطے میں آنے والے دیگر پولیس افسران کے بھی ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں جنہیں گھروں میں کوآرنٹین کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک وارڈن سے میل جول میں آنے والے مزید پولیس ملازمان کی تفصیل لی جا رہی ہے،

سٹی پولیس آفیسر احسن یونس کا کہنا ہے کہ کسی بھی پولیس افسر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Back to top button