مزار قائد کی بے حرمتی کے الزام میں کیپٹن صفدر گرفتار
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو پولیس نے کراچی میں گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔
مریم نواز نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ وہ کراچی کے نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے جہاں صبح سویرے پولیس نے دروازہ توڑ کر داخل ہوئی اور کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔
Police broke my room door at the hotel I was staying at in Karachi and arrested Capt. Safdar.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2020
کیپٹن (ر) صفدر سمیت 200 لیگی کارکنوں پر مزارِ قائد کے اندر ‘ووٹ کو عزت دو’ اور ‘مادر ملت زندہ باد’ کے نعرے لگانے کا الزام ہے۔.
جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز سندھ کے عہدیدار نے انہیں بتایا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو مریم نواز نے فون کر کر اطلاع دی تو انہوں نے بتایا کہ مجھ پر گرفتاری کے لئے بہت دباؤ تھا.
میڈیا اطلاعات کے مطابق ہوٹل کی سکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے اور میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا ہے. مسلم لیگ نواز کے رہنما ہوٹل پہنچنا شروع ہو چکے ہیں.
پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ۔ پولیس کا یہ اقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔
مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ۔ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔ https://t.co/jfaIBH10Eq
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 19, 2020