سیاحت

پاکستان نے اپنی قدرتی خوبصورتی میں دنیا کے تمام ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا

سیاحت کے معروف امریکی جریدے "کونڈے ناسٹ ٹریولر” نے پاکستان کو سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کا اولین بہترین ملک قرار دے دیا۔

سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزینر  امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی سیاحتی صنعت گزشتہ دو دہائیوں سے بہترین ہوگئی ہے اور برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا کامیاب دورہ اس بات کا ثبوت ہے. جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے

میگزین کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثر و رسوخ، سیکیورٹی اور  امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق برطانیہ (پولیمیتھ) کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل (سلواڈور) کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بالترتیب چلیں تو آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس (پورٹ لینڈ)، لبنان، چین، ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کی آراء اور تبصرے کے بعد مرتب کی جاتی ہے۔

.جریدے کے مطابق  دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ سیاحت پر انتہائی منفی اثات مرتب ہوئے تاہم پاکستان کی سرسبزو شاداب وادیاں، قدیم تہذیبیں، صحرا، میدان، ساحل سمندر اور دیگر ایسے پرکشش فطری نظارے پاکستان میں موجود ہیں کہ سیاح انہیں دیکھنے کے لیے کھنچے چلے آئیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ پاکستانی ویزے کی شرائط انتہائی آسان ہیں اور پاکستان میں سیاحت کرنا انتہائی سستا بھی ہے۔میگزین نے 2020ءکے لیے اپنی سیاحتی ممالک کی فہرست میں پاکستان کو پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ ”پاکستان ایسے خوبصورت سیاحتی مقام کا حامل ملک ہے کہ 2020ءمیں ہر کسی کو سیاحت کے لیے پاکستان جانا چاہیے۔

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے بلکہ اگر گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں کی بات کی جائے تو دنیا میں ان علاقوں کی خوبصورتی کاکوئی ثانی نہیں تاہم دہشت گردی کے ناسور نے پاکستان کی سیاحت کو ختم کرکے رکھ دیا تھا۔ اب اس ناسور کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستانی سیاحت کو بھی فروغ ملنا شروع ہو گیا ہے اور یہ جان کر ہر پاکستانی فخر محسوس کرے گا کہ دنیا کے ایک مستند اشاعتی ادارے نے 2020ءمیں پاکستان کو سیاحت کے لیے دنیا کا نمبر ون ملک قرار دے دیا ہے۔

Back to top button