چترال: برف پوش وادی مڈلگشت میں تین روزہ سنو فیسٹیول کا آغاز
خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے تعاون سے اپر چترال کی برف پوش وادی مڈلگشت میں تین روزہ سنو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔
فیسٹیول میں مقامی اور دیگر اضلاع سے آۓ سنو سکی، سنو ہاکی اور سنو بورڈنگ کے کھیلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سیاحوں کی شرکت نے فیسٹیول کی رونق بڑھا دی ہے۔
افتتاحی تقریب میں میوزیکل شو نے شاٸقین کا لہو گرما دیا۔ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلے کے ساتھ ساتھ مقامی کھانوں کے سٹال لگائے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کےلئے مختلف ورکشاپس کا انعقاد بھی تین روزہ فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔
فیسٹیول دیکھنے کے مقامی شاٸقین کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی شاٸقین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی کنیڈین ہاٸی کمشنر بھی چترال کے دورے پر ہے۔ انہوں نے بھی فیسٹیول میں خصوصی طور پر شرکت کی اور انہوں نے اس طرح سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ ٹوارزم ملک وقوم اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر کینیڈین ہائی کمشنر نے چترال کے عوام اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
فیسٹیول میں شریک کراچی سے آۓ ہوئے سیاح عدنان نے بتایا کہ چترال ایک پرامن علاقہ ہے۔ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کےلئے اس قسم کے فیسٹیولز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی بار سنو فیسٹیول دیکھنے کا موقع ملا ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
وادی مڈلگشت اپر چترال میں سطح سمندر تقریبا آٹھ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے اور یہاں پر ہر سال سنوفیسٹول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔