سیاحت

پاکستان سیاحت کیلئے دنیا کے 10 پسندیدہ ممالک میں شامل

امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2020 میں سیاحت کے لیے دنیا کے 10 پسندیدہ ملکوں میں شامل کرلیا۔

جریدے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے بعد سے پاکستان سیاحوں کے لیے پرکشش مقام بن گیا ہے۔

شمالی علاقے ناقابل یقین مناظر پیش کرتے ہیں جہاں 3 بڑے پہاڑی سلسلے بھی ملتے ہیں، وادی مہران کی پرانی تہذیب، لاہور کے شاہی قلعے اور عالیشان مساجد دلچسپی کا باعث ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق سڑکوں کا جال اور سرنگیں بننے سے سفر آسان ہوگیا، لگژری ہوٹل بھی بن رہے ہیں اور بین الاقوامی سفری کمپنیاں پاکستان کے لیے بھی سفری سہولیات کا آغاز کررہی ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ آرمینیا، چاڈ، چین، اریٹیریا، گوئٹے مالا، منگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شاہی جوڑے نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا جس میں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملے تھے۔

دورے کے دوران شاہی جوڑے نے شمالی علاقہ جات اور لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔

Back to top button