خبریںسیاحت

عید کی تعطیلات میں 27 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا، رپورٹ

پشاور: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کے  سیاحتی علاقوں میں 27 لاکھ ستر ہزار سیاحوں کی آمد سے صوبے میں 66 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مقامی معیشت کو 27 ارب سے زائد کا فائدہ ہواہے ۔

عید کی تعطیلات میں دس لاکھ سے زائد سیاحوں نے سوات کا  رخ کیاجبکہ  دس لاکھ سیاحوں نے گلیات ، ایک لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے کمراٹ ، سات لاکھ سیاحوں نے کاغاناور 50 ہزار سیاحوں نے چترال کے خوبصورت قدرتی مقامات سے لطف اٹھایا۔

محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ وزیراعظم کو پیش کردہ دستاویزات کے مطابق  22 جولائی سے 25 جولائی تک سیاحتی علاقوں میں 20 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں جس سے مقامی لوگوں کے روزگار و آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔

 

Back to top button