خبریں

اے این پی اسلام آباد کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن قائم

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے انٹرا پارٹی انتخابات اسلام آباد کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن کا اعلان کردیا ہے ۔

جس کے مطابق قاضی اظہار چئیر مین ، ندیم سرور سیکرٹری الیکشن کمیشن ،ڈاکٹر تاج، عفت کلثوم ، مسعود شاہ، علی خان اور طاہر یوسفزئی  صوبائی الیکشن کمیشن کے ارکان ہونگے ۔

مزکورہ اراکین اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اپنی آئینی زمہ داریاں نبھائیں گے ۔

صوبائی صدر منظور احمد خان، اور ممبر مرکزی الیکشن کمیشن احسان اللہ نے مرکزی الیکشن کمیشن کو مزکورہ فہرست فراہم کردی ہے ۔

چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے اراکین سے مشاورت کے بعد اےاین پی اسلام آباد کے صوبائی الیکشن کمیشن کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد کے لیے آئینی کمیٹی کا اعلان بھی کردیا گیا ۔ جس کے مطابق عبدالرحیم وزیر ،احسان اللہ ، عطاء اللہ شاہ ، اور ڈاکٹر روح الامین ممبران ہوں گے ۔ آئینی کمیٹی اسلام آباد یونٹ کے لیے آئین بنائے گی۔

Back to top button