انسانی حقوق

ساہیوال: نو مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں صحافی امتیاز بٹ گرفتار

ساہیوال: ساہیوال پولیس نے سینئر صحافی امتیاز بٹ کو مبینہ طور پر نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر صحافی امتیاز بٹ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جنھیں آج ساہیوال کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ساہیوال پریس کلب کے صدر جاوید نثار نے دی رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی امتیاز بٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے روز صحافی امتیاز بٹ تحریک انصاف کے کسی مظاہرے کی کوریج میں بھی شریک نہیں تھا اس کے باوجود نومئی کے واقعہ میں نامعلوم ملزمان کی فہرست میں امتیاز بٹ کو نامزد کرکے گرفتار کرنا شرمناک ہے۔

جاوید نثار نے مزید بتایا کہ ساہیوال پریس کلب کی امتیاز ضلعی انتظامیہ، پولیس اور امتیاز بٹ سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر صحافی امیتاز بٹ سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کی حمایت میں کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی تاہم ضلع ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی اور ان کا ماحول پر اثرات کے حوالے سے مسلسل رپورٹ کررہے تھے، مقامی صحافیوں کی جانب سے خدشتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں رپورٹ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ نے ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے انہیں نو مئی کے واقعات سے متعلق درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے۔

Back to top button