معلومات تک رسائی

70سے زائد افسران کو جرمانے عائد کئے، سب کو معاف کردیا، محبوب قادر شاہ

اسلام آباد: پنجاب انفارمیشن کمیشن کے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے سی پی ڈی آئی کی جانب سے ” معلومات تک رسائی کے قوانین پر عمل درآمد اور درپیش چیلنچز ”  سے متعلق منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر ایک صوبائی آر ٹی آئی کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کو شامل کیا گیا اس کے باوجود بھی معلومات تک رسائی کے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہا، کاغذی کاروائی تک تو سب اس سے اتفاق کرتے ہیں کہہ ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہونا چاہئے لیکن عملی اقدامات کی بات آتی ہے تو کہیں بھی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معلومات کی فراہمی میں کوتاہی یا جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے پر 70سے زائد اعلیٰ افسران کو جرمانے عائد کئے لیکن سب کو معاف کردیا جس پر سماجی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی لیکن جرمانے کا مقصد ریونیو جمع کرنا نہیں بلکہ افسران کو ذمہ داری کا احساس دلانا ہے، اگر آفسر آکر معافی مانگ لے اور معلومات بھی فراہم کردیں تو جرمانہ برقرار رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

محبوب قادر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن اپنے ہر فیصلےمیں ضروری معلومات اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں، اس کے علاوہ صوبائی محکموں کو الگ سے بھی ہدایات جاری کیں لیکن اس کے باوجود بھی نتائج نہیں نکلے تو پبلک انفارمیشن آفیسر کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جس کے کافی کارآمد نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ندیم تنولی

ندیم تنولی گزشتہ ایک دہائی سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور مختلف اردو اور انگریزی اخبارات کے لئے بطور رپورٹر اور بیورو چیف خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ مفاد عامہ کے لئے معلومات تک رسائی کے بہترین استعمال کرے پر انہیں آر ٹی آئی چیمپئین ایورڈ دیا گیا ہے۔ ان سے اس ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ nadeemumer6@gmail.com
Back to top button