معلومات تک رسائی
دسمبر تک بلوچستان انفارمیشن کمیشن قائم ہوجائے گا، سیکرٹری انفارمیشن
اسلام آباد: بلوچستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران خان نےسی پی ڈی آئی کی جانب سے منعقدہ ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں معلومات تک رسائی کا قانون فروری 2021 میں منظور ہوچکا تھا لیکن انتظامی مسائل کے سبب اس حوالے سے انفارمیشن کمیشن تاحال قائم نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے قائم کے حوالے سے سمری صوبائی کابینہ کو بھیجی گئی تھی تاہم اس پر وزارت قانون نے اعتراض اٹھایا کہ کمیشن کے قیام کے لئے پہلے رولز بنانا اور انہیں منظور کرانا ضروری ہے۔ اس حوالے سے رولز بنا لئے گئے ہیں اور امید ہیں جلد منظور بھی ہوجائیں گے جس کے بعد امید ہے کہ دسمبر تک بلوچستان انفارمیشن کمیشن بھی قائم کردیا جائے گا۔